ترکی کی فوج کے حملے میں پی کے کے، کے تیس افراد ہلاک
May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
شمالی عراق میں ترکی کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے کم ازکم تیس افراد ہلاک ہوگئے-
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے فوجی طیاروں نے شمالی عراق میں قندیل نامی پہاڑیوں پر پی کے کے کی پناہگاہوں پر حملہ کیا ہے- ترکی کی فوج اور پی کے کے، کے درمیان ڈھائی سال کے وقفے کے بعد، دو ہزار پندرہ کے موسم گرما سے ایک بار پھر لڑائی شروع ہوگئی ہے- اس مدت میں ترکی کی فوج کے ساڑھے چار سو اور کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے ساڑھے چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں-