May ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کمیٹی سے یمنی وفد کی کنارہ کشی
    جنگ بندی کمیٹی سے یمنی وفد کی کنارہ کشی

یمن میں جنگ بندی کی کمیٹی میں شامل یمنی وفد نے سعودی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے اس کمیٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی-

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کمیٹی میں شامل یمنی وفد نے اس ملک کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد کے نام ارسال کردہ ایک خط میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں کے شدید حملے جاری رہنے کے سبب، وہ اس کمیٹی سے کنارہ کشی کر رہے ہیں اور جب تک جنگ بندی پر بھرپور طریقے سے عمل نہیں ہوتا وہ اس کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے- اس خط میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کمیٹی کی سرگرمیوں کو شروع ہوئے تقریبا پچاس روز ہوگئے تاہم سعودی حکومت اور اس کے ایجنٹوں کے حملے مسلسل جاری رہنے کے سبب، جنگ بندی کے عمل میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے-

واضح رہے کہ یمن کے بے گناہ شہری گذشتہ سال چھبیس مارچ سے، سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور یمن کے محاصرے کی بناپر شہید ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں -

ٹیگس