امن مذاکرات کے سائے میں یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری
یمن پر سعودی حکومت کے جارحانہ حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے-
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایجنٹوں نے یمن کے شمال مغربی صوبے عمران پر حملہ کرکے دو یمنی شہریوں کو شہید اور تین دیگر کو زخمی کردیا - سعودی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ عمران کے العمالقہ فوجی چھاؤںی کو بھی نشانہ بنایا- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے مبدعہ اور ساحلی شہر ذباب پر حملہ کرکے بعض علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا- خبری ذرائع نے بھی پیر کی رات کو یمن کے صوبے مآرب پر آل سعود کے حملوں کی خبر دی ہے- ان حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات منظرعام پرنہیں آئی ہیں-
دوسری جانب سعودی ایجنٹوں کو صوبہ شبوہ کے عسیلان علاقے میں سخت ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور ان کی ایک تعداد ہلاک ہوگئی - باوجودیکہ بیس اپریل سے کویت میں امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں لیکن سعودی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث یہ مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں - سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملے بند کرنے کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے-