عراقی فوج کی فلوجہ میں کارروائیاں
عراقی فوج نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے
فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے فوجی مرکز نے پیر کو اعلان کیا کہ فلوجہ کے جنوب میں جبیل اور شہدا کے دوعلاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور ان کارروائیوں کے دوران بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-
عراقی فوج نے ان کارروائیوں کے دوران فلوجہ شہر کے واٹرفلٹریشن پلانٹ ، بجلی گھر اور گیس اسٹیشن کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے - اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کریم النوری نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں عوامی رضاکار فورس کی شرکت وزیراعظم حیدرالعبادی کی دعوت پر انجام پائی ہے اور جب تک فلوجہ شہر آزاد نہیں ہوجاتا عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری رہیں گی -
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ایک کمانڈر ابومہدی المہندس نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے فوجی مرکز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے پچاس فیصد عناصر سعودی شہری ہیں اور داعش کو علاقے کے کچھ ملکوں خاص طور پرسعودی عرب کی پوری حمایت حاصل حاصل ہے-