Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • فلوجہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
    فلوجہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

عراق کی فوج نے فلوجہ کی آزادی کے لئے مختلف سیکٹروں سے پیش قدمی کرنے اور دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔

عراق کے جنگی امور کے انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلوجہ شہر پر عراقی سیکورٹی فورسز کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم پچاس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس انفارمیشن سینٹر نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فلوجہ شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر سے آزاد کرنے سے متعلق آپریشن جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے دن متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ سڑک کے کنارے نصب انتالیس بموں کو ناکارہ بنا دیا اور اکتیس گھروں میں نصب کئے جانے والے بموں کا پتہ لگا کر ان کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے قبائلی جوانوں کی مدد سے فلوجہ کے جنوب مغرب میں واقع دو علاقوں الفلاحات اور الصبیحات کو آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس نے فلوجہ کے جنوب میں واقع عرب ہراط اور الذیبان کو بھی دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورسز کے اہلکار تیس ماہ کے بعد آخرکار جمعے کی رات فلوجہ شہر کے قریب پہنچ گئے اور موصولہ رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس شہرکے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے تئیس مئی کو فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

ٹیگس