Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • موصل فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر عبدالغنی الاسدی نے بتایا ہے کہ سیکوٹی فورس کے جوانوں نے منصوبے کے مطابق موصل کی آزادی کے لیے جاری فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرقاط پاس، تلوالباج، القیارہ چھاؤنی اور اس کے اطراف کے تمام علاقوں کی آزادی کے ساتھ ہی موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر نے کہا کہ عراقی فوج نے دریائے دجلہ پر ایک فلوٹنگ پل نصب کر کے القیارہ اور مخمور کے درمیان واقع تمام نواحی علاقوں کو داعش کے قبضے سےآزاد کرا لیا ہے۔

عراقی فوج نے حال ہی میں جنوب مشرقی موصل کے علاقے مخمور میں پیشقدمی کرکے، موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

عراقی فوج نے گزشتہ ہفتے صوبہ نینوا کے جنوب میں واقع القیارہ کے علاقے کو آزاد کرایا تھا تاکہ موصل کی آزادی کی فیصلہ کن کارروائی میں اس فوجی چھاؤنی اورایئر بیس کو استعمال کیا جا سکے۔

ٹیگس