یمن: الصراری میں سعودی ایجنٹوں کی جارحیت، بیس افراد قتل
تحریک انصار اللہ یمن کے ترجمان نے کہا ہے کہ الصراری کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کی جارحیت اور ظلم دشمن کے ساتھ مقابلے میں ہتھیار کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے منگل کی رات صوبہ تعز کے گاؤں الصراری میں سعودی ایجنٹوں کی حالیہ جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت اور ظلم، دشمن کے ساتھ مقابلے میں ہتھیار کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔
محمد عبدالسلام نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سے اپیل کی کہ وہ تعز میں ہونے والی جارحیت پر اپنا ردعمل ظاہر کریں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ سعودی ایجنٹوں نے منگل کے روز الصراری گاؤں کی ایک مسجد کو تباہ کردیا اور اس گاؤں پر حملہ کر کے دسیوں افراد کو قیدی بنانے کے علاوہ بیس افراد کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کیے جانے والے افراد کے جسموں کے ٹکڑے کر کے لاشوں کی بےحرمتی کی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ ان دہشت گردوں نے الصراری گاؤں کے پچاس گھروں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی۔