ترکی میں بم دھماکا، پانچ پولیس اہلکار ہلاک
جنوب مشرقی ترکی کے صوبہ بین گول میں ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دوغان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے دن پولیس کی ایک گاڑی کے راستے میں ہوا- اس واقعے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے-
رپورٹ کے مطابق پولیس کی گاڑی کے راستے میں ہونے والا یہ بم دھماکا پی کے کے، کے عناصر نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا ہے-
مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں مسلح جھڑپیں جو ہونے والی حالیہ ناکام بغاوت کے بعد تھم گئی تھیں، پھر سے شروع ہوگئی ہیں-
گذشتہ ایک برس سے ترکی کے کرد نشین علاقوں میں پی کے کے اور فوج کے درمیان خونریز جھڑپیں ہو رہی ہیں اور اس دوران شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر ترک فوج کی بمباری اور ترکی کے اندر ہونے والی جھڑپوں میں پی کے کے، کے تقریبا آٹھ ہزار افراد اور ترکی کے چھ سو پچاس سے زیادہ فوجی اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں-