Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • تحریک انصاراللہ کے ترجمان، محمد عبد السلام
    تحریک انصاراللہ کے ترجمان، محمد عبد السلام

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہنچا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا ایک وفد محمد عبدالسلام کی قیادت میں اتوار کی شام عراقی حکام کےساتھ ملاقات اور مذاکرات کی غرض سے بغداد پہنچا۔

انصاراللہ کا وفد اپنے اس دورے کے دوران، عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری کےعلاوہ دوسرے عراقی حکام اورسیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد خطے کے بعض ممالک کا دورہ کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں وہ عراق گیا ہے۔ یہ وفد اپنے اس دورے میں یمن پر سعودی عرب اور امریکہ کی جارحیت کی جدید ترین صورتحال، یمن امن مذاکرات کے نتائج اور سعودی عرب کی جانب سے کئے جانے والے ہمہ گیر محاصرے کے مقابلے کے لئے یمنی عوام کو مدد پہنچانے کے راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ انصاراللہ کا وفد عراق کے بعد ایران اور لبنان کا بھی دورہ کرے گا۔

 

ٹیگس