Aug ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ، عمار حکیم
    عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ، عمار حکیم

یمن کی تحریک انصاراللہ کے وفد نے جو اس وقت عراق کے دورے پر ہے، عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے وفد نے جو اس تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام کی قیادت میں عراق کے دورے پر ہے، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے- اس ملاقات میں یمن کے بحران، اس کی راہ حل اور اس ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا -

عمار حکیم نے اس ملاقات میں یمن میں سیاسی کونسل کی تشکیل اور بنیادی آئین کے مطابق مذاکرات کے لئے ایک وفد کی تشکیل کا خیر مقدم کیا- انہوں نے یمن میں اتحاد و وحدت کے تحفظ اور سیاسی عمل میں تمام یمنیوں کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کی-

قابل ذکر ہے کہ اس وفد نے عراق کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے- ابراہیم جعفری نے اس ملاقات میں کہا کہ عراق، یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کو ملک کا نظم و نسق چلانے کے تعلق سے ایک اہم اور مثبت قدم سمجھتا ہے۔ 

عراق کا دورہ کرنے والے یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اس ملاقات میں یمن کے مظلوم عوام کے خلاف امریکی سعودی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام کے سامنے اس وقت جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت اور پائیداری کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ یمنی وفد کے سربراہ نے یمنی عوام کی حمایت میں حکومت عراق کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس