Oct ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن میں بہتر گھنٹے کی جنگ بندی شروع

یمن میں بہتر گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بہتر گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے کہ جس کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

خبری ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے بدھ کے روز یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کی درخواست پر اس جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب آل سعود کی حکومت نے مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد و حمایت سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اپنے پٹھو منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

یمن کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے گزشتہ انیس ماہ کے حملوں میں آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شھید اور تقریبا بیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس