Nov ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • لبنان کے صدر نے شام کے بحران کو بھی شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے ساتھ ساتھ سیاسی طریقوں سے حل کئے جانے پر تاکید کی۔
    لبنان کے صدر نے شام کے بحران کو بھی شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے ساتھ ساتھ سیاسی طریقوں سے حل کئے جانے پر تاکید کی۔

لبنان کے صدر نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

لبنان کے صدر میشل عون نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے گفتگو میں لبنان کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ٹیلیفون پر رابطے اور مبارک باد کے پیغام کی قدردانی کرتے ہوئے ایران اور لبنان کے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیے جانے پر تاکید کی۔

لبنان کے صدر نے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف مہم میں تمام ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان اس وقت ان دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کر رہا ہے جنھوں نے ان کے ملک کی سرزمین کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے شام کے بحران کو بھی شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے ساتھ ساتھ سیاسی طریقوں سے حل کئے جانے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ پیر کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچـے۔ وہ لبنان کے بعد رومانیہ، اسلواکیہ اور جمہوریہ چیک کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹیگس