Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اسلامی نظام کی مقبولیت سے خوف زدہ

جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ٹرمپ اسلامی نظام کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق اسلامی نے جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام کل پاکستان اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مسلم دنیا پر پابندیاں عائد کرکے خود کو اور اپنے عوام کو امریکہ کے حدود اربعہ میں مقید کر رہے ہیں ٹرمپ اسلامی نظام کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی وقت کے نمرود ، سٹیٹس کو کے خلاف ہے، جو غریبوں کا خون نچوڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت، سیاست، حکومت اور معاشی نظام کی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

سینیٹرسراج الحق  نے کہا کہ مغربی نظام نے انسان کو ایک مادی جانور بنا کر روپے کا اور مادیت کا غلام بنا دیا ہے جو لوگ اسلام کو محض مسجد و محراب تک محدود رکھنا چاہتے ہیں وہ کسی خام خیالی کا شکار نہ ہوں ، اسلام ہر شعبے کی بنیاد ہے۔

زراعت، معیشت، افرادی قوت اور تجارت کی بہتری اسلامی نظام حیات میں ہے بارود کی آگ اور بے بنیاد پرو پیگنڈے سے اسلام کے نور اور خوشبو کو قید نہیں کیا جا سکتا دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، گلوبل اسلامک مارچ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں خواہ وہ مسلح دہشت گردی ہو، یا سیاسی و معاشی دہشت گردی ہو۔

 

ٹیگس