Feb ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ترکی میں سو پائلٹوں کو سزائے قید

ترکی کی قونیہ عدالت نے ایک سو پائلٹوں کو قید کی سزا سنا دی ہے

رپورٹ کے مطابق ترکی میں پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں جن دوسواسی پائلٹوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے سو پائلٹوں کو قونیہ عدالت نے سزا سنا دی ہے -

قونیہ کی عدالت نے ان سو پائلٹوں کو گولن گروہ کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے -

رپورٹ کے مطابق باقی ایک سو اسی پائلٹوں کو جنھوں نے گولن گروہ کے ساتھ اپنے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو معلومات فراہم کیں ہیں انھیں  یہ کہتے ہوئے آزاد کر دیا گیا ہے کہ ان پائلٹوں نے بغاوت میں سرگرم کردارادا نہیں  کیا تھا -ان ایک سو اسی پائلٹوں کو مشروط طور پر آزاد کیا گیا ہے- ترکی میں پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد تقریبا ایک لاکھ سرکاری ملازمین کو برخاست اور تقریبا چالیس ہزار کو گرفتار کرلیا گیا تھا -

ٹیگس