عراق: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 26 افراد جاں بحق
Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
عراق میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہونے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عراق کے شہرتکریت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 26 افراد جاں بحق گئے جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے تکریت کو داعش سے 2015 ء میں چھڑایا تھا۔