Mar ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر تنقید

عالمی ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر كينتھ روتھ نے اپنے ٹوئيٹر اكاونٹ ميں انسانی حقوق كی مسلسل خلاف ورزي كرنے پر سعودی عرب پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ سعودی حكمران، خواتين كو ديوار سے لگاتے ہيں، يمن ميں نہتے عوام كا قتل عام كرتے اور دنيا ميں نام نہاد انتہا پسندانہ اسلام كو فروغ دے رہے ہيں جبكہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ملک كو ہتھياروں كی فروخت ميں اضافہ كرنا چاہتا ہے.

امريكی محكمہ خارجہ نے جمعرات كے روز اعلان كيا كہ سابق صدراوباما كے دور حکومت میں طے پانے والے معاہدے كے تحت امريكہ سعودی عرب كو پھر سے ہتھياروں كی فروخت كے عمل كا آغاز كرے گا.

رائٹرز نيوز ايجنسی نے اس حوالے سے كہا كہ اقوام متحدہ كے ماہرين يمن كی صورتحال كو قريب سے ديكھ رہے ہيں اوران كے مطابق سعودی عرب كی قيادت ميں فوجی اتحاد يمن ميں سنگين جنگی جرائم كا مرتكب ہوا ہے.

 

ٹیگس