Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • داعش نے ڈھاکہ ایئرپورٹ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے کہا ہے کہ ڈھاکہ ایئرپورٹ خود کش حملہ کرنے والا داعش کا رکن تھا۔

ڈھاکہ ایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کی عمر25 سے 30 کے درمیان تھی۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور تلاشی شروع کردی۔ پانچ روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں خود کش حملہ آور مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ خود کش حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

ٹیگس