عراقی فوج کی پیشقدمی اور داعش کی پسپائی
May ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش کے زیر تسلط عراقی شہر موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے عراقی فوج کی کارروائی جاری ہے اورعراقی فوج نے مسجدالنوری تک پیشقدی کی ہے ۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے زیرتسلط عراقی شہرموصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کا آپریشن جاری ہےاور عراقی فوج نے مسجدالنوری تک پیشقدی کی ہے جہاں سے کئی سال قبل غیر ملکی آلہ کار دہشتگرد گروہ داعش نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا ۔
مشترکہ آپریشن کے کمانڈر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحییٰ رسول کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کو پسپائی کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ عراق کے انتہائی اہم شہر موصل پر2014 سے داعش کا قبضہ ہے جسے چھڑانے کے لئے عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے اور اب تک موصل کے وسیع علاقے کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے ۔