سعودی عرب میں دھماکہ 2 افراد شہید
سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئے دھماکے کرا رہی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کر رہی ہے سعودی حکومت نے العوامیہ کے بعد قطیف میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، قطیف میں بم دھماکے میں 2 افراد فاضل آل حماده اور محمد آل صویمل شہید ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو ڈرون کے ڈریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں یہ دوافراد شہید ہوگئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت شیعہ نشین علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے شیعہ مسلمانوں کو کچلنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فورسز نے 10 مئی 2017 کو شیعہ رہائشی علاقے العوامیہ پر حکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام کی تیاری کے بہانے حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں پر آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف آل سعود کی کارروائیوں میں کئی سعودی شہری اور طلباء شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔