پاک و ھند کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت
ہندوستان اور پاکستان نے کابل دھماکے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کابل میں نماز جنازہ کے دوران دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینیٹر کے بیٹے کے جنازے میں تین دھماکے ہوئے جس کے باعث 20افراد جاں بحق اور83 سے زائد زخمی ہوئے تاہم ان خوفناک دھماکوں میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے ہیں۔
بدھ کو کابل میں سیر ملکی سفارتخانوں کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 100 کے قریب افراد جاں بحق اور 500 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔