بن سلمان کی بیعت میں ہوئی کھٹاس ۔ ویڈیو
Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
سعودی شہزادے نے سعودی ولی عہد پر شدید اعتراض کیا۔
سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کی تقریب بیعت کے موقع پر ایک سعودی شہزادے نے محمد بن سلمان پر شدید اعتراض کیا جس کے بعد ولی عہد کے سیکیورٹی گارڈز نے اسے زبردستی نکال کے باہر کر دیا۔ واضح رہے حال ہی میں ملک سلمان نے آل سعود میں رائج قدیم روایت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے سابق ولی عہد بھتیجے محمد بن نایف کو انکے تمام عہدوں سے برخاست کرتے ہوئے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا ولی عہد اور جانشین مقرر کر دیا۔
ابتدا سے ہی اقتدار کو لے کر آل سعود میں رسا کشی چلتی آئی ہے جسکی مثالیں سعودی عرب کے مقامی چینلز اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ شدید سینسر کئے جانے کے باوجود، وقتا فوقتا ’’لیک‘‘ ہو کر منظر عام پر آ ہی جاتی ہیں۔