قطر: سعودی اتحاد کے مطالبات مسترد
Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
قطر نے سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک کے 13 مطالبات کو بین الاقوامی قوانین کی صریحی خلاف ورزی قرار دے کر ایک بار پھر مستردکردیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے 3 عرب اتحادی ممالک کے 13 مطالبات کو بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قراردیکر ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
قطرکے وزير خارجہ نے بحرین میں 4 عرب ممالک کے وزراء خارجہ کے اعلامیہ کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے 13 مطالبات بین الاقوامی قوانین کی صریحاخلاف ورزی ہیں اور قطر 13 مطالبات کو مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ مطالبات قطر کے اقتدار اعلی کے سراسر خلاف ہیں۔