Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • اخوان المسلمین کے رہنماوں کو قید کی سزائیں

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے بے بنیاد الزامات کے تحت دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ان پر جنوبی مصر کی ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے اور دو عدالتوں کی پارکنگ میں آگ لگانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں مصری فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے اس ملک میں اخوان المسلمین کے اراکین،حامیوں،اعلی عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوا اور معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کی اعلی شخصیات سمیت ہزاروں افراد اس وقت جیل میں ہیں۔

 

ٹیگس