Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان

عراق کے وزیر اعظم نے شہر تلعفر کی مکمل آزادی اور صوبہ نینوا سے داعش دہشتگردوں کا پوری طرح صفایا کردیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے شہر تلعفر کو داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز بیس اگست کو کیا گیا تھا۔
اس شہر کی آزادی کے بعد صوبہ نینوا دہشتگردوں کے وجود سے پوری طرح پاک ہوگیا ہے۔
عراقی فوجیوں نے رواں ہفتے کے وسط میں شہر تلعفر کے مرکزی علاقے کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا تاہم اس شہر کی شمالی علاقہ العیاضیہ فرار کرنے والے داعش دہشتگردوں کا اڈہ بن گیا تھا جسے آج صبح عراقی فوجیوں نے دہشتگردوں سے پاک کرتے ہوئے شہر تلعفر کی مکمل آزادی کا اعلان کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کی آزادی کے بعد اب فوج کی توجہ شہر الحویجہ اور صوبہ کرکوک کے مضافاتی علاقوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔
اب صرف یہ علاقے اور صوبہ الانبار کے بعض صحرائی علاقے ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں۔

ٹیگس