سعودی عرب پر دباو ڈالنے کا مطالبہ
لبنان کے صدر میشل عون نے عرب اور دوسرے ممالک کی جانب سے لبنان کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم سعد حریری کی سرنوشت معلوم کرنے کیلئےسعودی عرب پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے اتحاد وحدت پر تاکید کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سعد الحریری کو ریاض میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ جماعت کے صدرولید جنبلاط نے آج کہا کہ سعد حریری کی ریاض میں موجودگی یا پھر ان کی نظر بندی کو ایک ہفتہ گذر گیا ہے لہذا انھیں اب بیروت واپس آ جانا چاہئیے۔
در ایں اثنا لبنان کے وزیر داخلہ نهاد المشنوق نے کہا ہے کہ سعد حریری ہر قسم کا فیصلہ اپنے لئے کر سکتا ہے تاہم لبنان میں کام انتخابات کے ذریعے ہوتا ہے۔
لبنان کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم سعد حریری نے سنیچر کے روز ریاض میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔