Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • جارح ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں، انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل ممالک یمن کے جنوبی صوبے عدن میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

صنعا میں یمن کی وزارت انسانی حقوق کے جاری کردہ بیان کے مطابق جارح قوتوں کے زیر قبضہ علاقوں میں ہونے والے تمام تر بم دھماکے اور خودکش حملے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی ایما پر کیے جارہے ہیں۔اس بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت اور حملوں کا سلسلہ بند کرائے۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندر سے یمن کو اپنی فضائی، زمینی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے باعث یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے اور اس ملک کو ہیضے سمیت متعدد بیماریوں نے بھی گھیر رکھا ہے۔

ٹیگس