امریکی حملے پر عراقی عوام میں غم و غصہ
عراق کے صوبہ الانبار کے علاقے البغدادی پر امریکی ہیلی کاپٹر کے حملے پر عراقی عوام میں غم و غصہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے-
ایک امریکی ہیلی کاپٹر نے ستائیس جنوری کو عراق کے صوبہ الانبار کے علاقے البغدادی کی جانب جانے والی، عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار اور قبائلی شہری جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے-
پرس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ عراق میں امریکا کے پئے درپئے حملوں کا سختی سے نوٹس لے-
عراقی ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں عام شہریوں کی اموات ناقابل برداشت ہیں- اس درمیان عراق میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی یونین نے بھی اپنے بیان میں امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے اس طرح کے حملوں کا مناسب جواب دیا جانا ضروری ہے-
امریکا نے گذشتہ برسوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے بارہا عام شہریوں پر حملہ کیا ہے-