عراق: صوبے الانبار میں امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
امریکی فوج کا شینوک ہیلی کاپٹر جمعرات کی رات عراق کے صوبہ الانبار کے القائم علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس فوجی ہیلی کاپٹر میں عملے کے سات افراد سوار تھے جو ہلاک ہو گئے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا یہ حادثہ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے علاقے القائم میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کر رہا تھا۔
یہ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک ہیلی کے ساتھ صوبے الانبار کے عین الاسد ہوائی اڈے سے شام کی سرحد کی طرف جا رہا تھا۔
امریکی فوجی دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بہانے عین الاسد فوجی اڈے میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہ شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کو مدد پہنچاتے ہیں۔
کئی دہشت گرد کمانڈروں کو امریکی ہیلی کاپٹروں سے منتقل مختلف علاقوں میں بھی کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔