Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو یمن میں مکمل شکست ہو گی، انصاراللہ

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ عراق و شام میں شکست ہونے کے بعد سعودی عرب کو یقینا یمن میں شکست و ناکامی ہو گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے لبنان کے الاخبار روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے جو یمن پر امریکی حمایت سے سعودی اتحاد کی جارحیت کی تیسری برسی کی مناسبت سے انجام پائی، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے یک و تنہا پڑ جانے کے بارے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے بیان کو غیر اہم نیز محض ایک جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یرغمال بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کی کابینہ کے بہت سے وزرا بھی اسی شہر میں زیرحراست ہیں۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولیعہد کے ساتھ صدی کے ہتھیاروں کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک کے سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں سعودی عرب سے دودھ دوہنے میں کامیاب رہے ہیں۔

محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ میں خاص طور سے بحیرہ احمر کی طرف کے محاذوں پر سعودی عرب کی حمایت میں اسرائیل کی شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی صورت میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے بہادر جوانوں کو لبنان روانہ کر دیا جائے گا اس لئے کہ یمن کے بہت سے قبائلی جنگجو بہادر سپاہی، اسرائیل کے خلاف جنگ و جہاد کیے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوکے رہ گیا جبکہ دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے ستر فی صد آبادی کو بھوک مری اور مختلف طرح کی بیماریوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس