Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • شہید صالح الصماد کو سید حسن نصراللہ کا خراج عقیدت

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ شہید صالح الصماد کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے انہیں ایک دلیر اورشجاع رہنما قراردیا

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح علی الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صالح الصماد ایک شجاع، متوازن اور ذمہ دار رہنما تھے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شہید صالح الصماد میدان جنگ کے مرد مجاہد اور شہادت کی آرزومند تھے۔

سید حسن نصراللہ نے مرد مجاہد صالح الصماد کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، لواحقین، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین اور یمن کے مظلوم عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے سبھی چاہنے والوں کے لئے صبر کی دعا کی۔

ٹیگس