Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  •  میزائل سسٹم کی خریداری کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں، قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے روس سے ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کو قطر کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا سعودی عرب یا کسی اور ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے یہ بات فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے نام سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مراسلے کے ردعمل میں کہی۔اس مراسلے میں سعودی شاہ نے لکھا تھا کہ قطر اگر روس سے ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم خریدتا ہے تو سعودی عرب  قطر پر حملہ کر دے گا۔بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت بھی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے حج و عمرے کے عمل کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کچھ شرطیں عائد کر کے ماہ مبارک رمضان میں قطر کے شہریوں کو عمرے کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے۔

ٹیگس