عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں لاکھوں یمنی باشندوں کی شرکت
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یوم القدس کی ریلیوں میں لاکھوں یمنی شہریوں کی شرکت کو یمن کی آئندہ نسلوں کے لئے قابل فخر کارنامہ قراردیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن پر وحشیانہ حملوں اور محاصروں کے باوجود عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں یمنی عوام کی تاریخی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں میں لاکھوں یمنی باشندوں کی شرکت یمن کی عظیم قوم کی آگہی، بصیرت اور احساس ذمہ داری کی علامت ہے۔
یمنی عوام نے ملک کے مختلف شہروں منجملہ صنعا، الحدیدہ، صعدہ، حجہ، ذمار، محویت، بیضا، تعزاور ضالع میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینی کاز کے لئے اپنی حمایت اور فلسطین کی مکمل آزادی میں مدد دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ آزادی فلسطین کی جد وجہد کی راہ میں نفاق اور منافقوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے - دوسری جانب یمنی فوج نے آل سعود حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر دو میزائل فائر کئے۔