Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سے وابستہ 50 فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فورسز نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی عرب سے وابستہ 50 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الحدیدہ کے جنوب میں الجاح اور الحسینیہ علاقوں میں یمنی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد سے وابستہ 50 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں درجنوں سعودی عرب کے کرائے کے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یمنی فورسز نے اس کارروائی میں کئی فوجیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ دشمن فوج سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کرلیا ہے۔

 

ٹیگس