Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی جارحین پر یمنی فوج اور رضاکار فورسز کا ڈرون  حملہ

یمنی فوج کی سعودی عرب کے وحشیانہ جارحیت اور بربریت کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ڈرون طیارے نے عدن کے البریقہ فوجی اڈے پر سعودی عرب سے منسلک جارح فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں سعودی  جارحین کے البریقہ فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں متعدد سعودی جارحین ہلاک و زخمی ہوئے۔

سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کی مدد سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ اس نے یمن کا زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں- ان وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں-

تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سعودی عرب یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگس