برطانیہ میں بریگزٹ کے نئے وزیر کا انتخاب
برطانیہ میں ڈومینیک راب کو بریگزٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے
برطانوی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ بریگزٹ کے برطانوی وزیر ڈیوڈ ڈیوس کے استعفے کے بعد وزیراعظم تھریسا مئے نے ڈومینیک راب کو برگزیٹ کے معاملات کا نیا وزیر مقرر کیا ہے۔
یورپی یونین سے نکلنے کے عمل کے بارے میں ڈیوڈ ڈیوس اور تھریسا مئے کے مابین اختلاف پیدا ہوگیا تھا جس کے باعث انہوں نے بریگزٹ کی وزارت سے استعفا دے دیا۔
برطانوی میڈیا نے پیر کو یہ خبر نشر کی کہ بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور ان کے نائب اسٹیو بیکر نے یورپی یونین سےبرطانیہ کے نکلنے کے لئے تھریسا مئے کے سست پروگرام پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔
چوالیس سالہ ڈومینیک راب جنوری دوہزار اٹھارہ سے شہری ترقیاتی امور کے وزیر تھے۔ برطانوی کی کنزرویٹو حکومت میں بریگزٹ پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔
تیئیس جون دوہزارسولہ کو ہونے والے ریفرنڈم میں ترپن فیصد سے کم لوگوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کے حق میں ووٹ دئےتھے۔