یمنی فوج کے ڈرون اور توپخانوں نے، سعودی اتحاد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی + ویڈیو
Sep ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
یمن کے وار میڈیا سینٹر نے پہلے بار یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی جانب سے ڈرون اور توپخانہ یونٹ کے مشترکہ آپریشن کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
یمنی فوج اور رضا کار فورسز کی توپخانہ یونٹ نے ڈرون طیاروں کی مدد سے ایک خصوصی آپریشن میں مغربی ساحلوں کے محاذ پر سعودی اتحاد کے عناصر پر میزائل اور مارٹر گولے فائر کئے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ اس آپریشن کے دوران جارح اتحاد کی بکتربند گاڑیوں اور زرخریدوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن میں سعودی اتحاد کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔