یمن کی سرحد پر سعودی فوجی کی ہلاکت
Sep ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے یمن کی سرحد پر سعودی عرب کے ایک فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی عرب کی واس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے یمن سرحد پر سعودی عرب کے ایک فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی عرب نے گذشتہ تین سال سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے اس جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔