یمنی فورسز کی کارروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاک
Sep ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا جواب یمنی فورسز دے رہی ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مغربی ساحل کے علاقہ حیس میں یمنی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ادھر کل رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان پر حملہ کرکے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیا ہے۔