امریکی بمباری میں23افغان شہری جاں بحق
Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں 23شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملےمیں 23شہری جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادشامل ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کےمشن کی رپورٹ کےمطابق منگل کی شب صوبے ہلمند میں افغان اسپیشل فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری تھی،جس میں امریکی فضائی حملےمیں 23شہری مارے گئے۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ زمینی آپریشن میں مصروف سکیورٹی فورسزکی درخواست پر کیا گیا،واقعے کی تحقیقات کررہےہیں،رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک 8ہزار50افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امریکی بمباری میں بے گناہ شہری مارے گئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی امریکی حملے، فائرنگ اور بمباری میں ہزاروں افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔