سعودی عرب یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں
Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملے کسی بھی طور سویڈن میں یمن امن مذاکرات کیلئے مددگار نہیں ہیں۔ سویڈن میں شروع ہونے والے یمن امن مذاکرات کے موقع پر نہ فقط یمن پر سعودی حملے کم نہیں ہوئے بلکہ یہ حملے زیادہ بھی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن سے متعلق سوئیڈن مذاکرات تین روز قبل شروع ہوئے ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دونوں فریقوں سے کئی بارالگ الگ ملاقات کی ہے۔