عراقی مظاہرین پر ترک فوج کی فائرنگ کی مذمت
Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
عراق کی وزارت خارجہ نے ترکی کی فوجی موجودگی کے خلاف اس ملک کے عوام کی جانب سے کردستان کے علاقے دھوک میں مظاہرین پر ترک فوج کی فائرنگ کی مذمت کی۔
عراق کی وزارت خارجہ نے کل رات ایک بیان میں صوبہ دھوک کے علاقے شیلادزی میں عراقی عوام پر ترک فوج کی جانب سے فائرنگ کی، جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ بہت جلد ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔
واضح رہے کہ کل کرد احتجاجی مظاہرین نے عراق کے علاقہ دھوک میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ترک فوج کے دو ٹینک، 4 بکتر بند گآڑیوں اور فوجی وسائل کو آگ لگا دی تھی۔