یمن پر سعودی طیاروں کی وحشیانہ بمباری
Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔
خـبروں میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہروں میں باقم سرحدی شہر رازح کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں بھی رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی صوبے نجران کی جانب سے سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور درجنوں فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی صوبے حجہ کے علاقے المرزق میں بھی سعودی اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور ان کے متعدد اڈوں پر قبضہ کر لیا۔