Feb ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ترکی نے کیا اخوان المسلمین کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ترک صدررجب طیب اردوغان نے مصر میں اخوان المسلمین کے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این ترک کو انٹرویو میں ترک صدررجب طیب اردوغان نے پراسیکیوٹر جنرل کے قتل کے جھوٹے الزام میں اخوان المسلمین کے 9 نوجوانوں کو سزائے موت دینے پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ 9 نوجوانوں کا عدالتی قتل کسی طور بھی قابل قبول نہیں، مصر میں عدالتیں، انتخابات اور انصاف آزاد وشفاف نہیں بلکہ طاقت کے ایک مرکز کی مرہون منت ہے، اسی وجہ سے میں مصر کے مطلق العنان صدر سے بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتا۔

صدر طیب اردوغان نے کہا کہ ترکی سے برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کے لیے مصر کی قابض حکومت کو اخوان المسلمین کو امن پسند جماعت قبول کرتے ہوئے جماعت کے تمام اسیروں کو رہا کرنا ہوگا، صرف اسی صورت میں مصری صدر سے بات چیت پر آمادہ ہوسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات میں 2013ء میں فوجی بغاوت میں صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد سے کشیدگی قائم ہے۔ مصر میں اسیر سابق صدر محمد مرسی کے ترک صدر کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے۔

 

ٹیگس