Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • چلتی پھرتی لائیبریری ۔ تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک قابل قدر قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کے لئے چلتی پھرتی لائیبریریز کا بندوبست کیا گیا ہے۔دیار جنگ میں تبدیل ہو چکے اس خوبصورت ملک کے ایک تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب یقینا یہ ایک اچھا اور مفید قدم ہے۔

ایک دانشور کا معروف قول ہے کہ کسی ملک کی ثقافت کو تباہ کرنے کے لئے ضروری نہیں کہ کتابوں کو تباہ یا نذر آتش کیا جائے،بلکہ اس کے لئے یہی کافی ہے کہ کچھ کام کیا جائے کہ لوگ کتابیں پڑھنا چھوڑ دیں!

ایک اچھی اور مفید کتاب در حقیقت انسان کی ایک اچھی مونس و ہمدم ہوا کرتی ہے جو اسے کجروی اور انحراف سے محفوظ بنا کر زندگی کی صحیح راہ دکھاتی ہے۔اسکے افکار و خیالات کو سنجیدگی پختگی اور گہرائی عطا کرنے کے ساتھ ساتھ اسمیں سوچنے سمجھنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی بھی توانائی پیدا کرتی ہے۔

کتنا اچھا ہو کہ ہماری سوسائٹی میں ایسے اقدامات عمل میں لائے جائیں کہ بچپن سے ہی ہمارے بچوں میں کتاب پڑھنے کا شوق پیدا ہو تاکہ وہ بڑے ہو صاحب فکر نظر اور ایک مہذب شخص کے طور پر پہچانے جائیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کتاب کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

’’ (پہلے) کتاب کو اپنے کھانے پینے یا دیگر ضروری اشیاء کی مانند خریدیں، پھر کتاب خریدنے کے بعد (جو اضافی رقم آپ کے پاس بچے اس سے) دوسری چیزیں خریدیں۔

پیش خدمت فوٹو گیلری افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ہے جہاں بعض دیگر ممالک کی طرح متحرک کتب خانوں کا بندوبست کیا گیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر کتب بینی کے شائقین کے لئے ایک مناسب موقع فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگس