سعودی عرب میں لوگوں کے سر قلم کئے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ردعمل
Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر سرقلم کرکے عمل درآمد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی حکام انسانوں کی زندگی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور وہ سزائے موت کو اپنے مخالفین اور شیعہ اقلیتی مسلمانوں کی سرکوبی کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز سزائے موت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سینتیس افراد کے سرقلم کردئے جانے اعلان کیا تھا -
رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کے ملاء عام سر قلم کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے رواں سال میں سزائے موت کے ایک سو چار افراد کے سرقلم کئے ہيں۔