بن سلمان کو جنگ میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا، یمن
Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کو جنگ یمن سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان نے یمنی عوام کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے یمنی عوام کی سیاسی بیداری کو نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی طاقت اور کامیابی کی سب سے بڑی دلیل قرار دیا۔
انصار اللہ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ طاقتور کے مقابلے میں کمزور کے سر جھکانے کی پالیسی یمنی عوام پر نہیں چل سکتی۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز جنوبی سعودی عرب کے شہر ابہا کے ایئر پورٹ کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔