یمنی فوج کے حملے، سعودی ایئر پورٹس ابہا اورجیزان کی سرگرمیاں متاثر
Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
یمنی فوج کے دفاعی حملوں میں سعودی عرب کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں بند ہو گئیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی نے سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ایئر پورٹس پر حملوں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےابہا اور جیزان ایئر پورٹس کی سرگرمیاں متوقف ہوگئی ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جیزان اور ابہا ایئر پورٹس پر حملوں میں " قاصف 2 کے " ڈرونز استعمال کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ایئر پورٹس پر یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملے کامیاب رہے ۔
الجزیرہ نے بھی اپنی رپورٹ میں ابہا ایئر پورٹ پر حملے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے میں ابہا ایئر پورٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے اور سعودی طیاروں کی سرگرمیاں اس ایئر پورٹ پر متوقف ہوگئی ہیں۔