Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل پر عمل نہیں ہو سکے گا، تحریک حماس

فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم سینچری ڈیل پر ہرگز عمل نہیں ہونے دے گی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک تحریک حماس نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت فلسطینیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور مسجد الاقصی اور بیت المقدس پر جارحیت کے جواب سے کبھی غافل نہیں رہے گی۔
تحریک حماس نے تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی موقف اپنا کر سینچری ڈیل کی مخالفت تیز کر دیں۔

تحریک حماس نے غزہ اور غرب اردن نیز انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت کو بھی سراہا۔
واضح رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں پچاس روز تک جاری رہنے والی غزہ کی تباہ کن جنگ میں دو ہزار، تین سو بائیس سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں تین سو چھیاسٹھ چھوٹے بچے، ایک سو اسّی شیرخوار بچے اور دو سو سینتالیس عورتیں شامل تھے۔

ٹیگس