Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • علاقے میں بحران و بدامنی کی وجہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی: عراق

عراق کے وزیر خارجہ نے بغداد میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ طور پر غیر قانونی علیحدگی علاقے میں بحران و کشیدگی کا باعث بنی ہے۔

محمد علی الحکیم نے فیڈریکا موگرینی سے گفتگو کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ علاقہ کسی بھی طرح کی کوئی جنگ برداشت نہیں کر سکتا اور علاقے میں کسی بھی قسم کے بحران و کشیدگی سے دہشت گردی کے خلاف مہم پر اثر پڑے گا۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے متعلق مسئلے کو حل کرنے میں یورپ اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور عراق بھی کویت و عمان کے تعاون سے کسی بھی طرح کے بحران کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہفتے کو اپنے دورہ بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح، وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

ٹیگس