ملک خالد ایئر پورٹ پر پھر ڈرون حملہ
Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں ملک خالد ایر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو صحیح اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔
در ایں اثناء یمنی فورسز نے العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے سے سعودی عرب کی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔